اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایرانی دستاویزی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی فلسطینی اخباری فوٹوگرافر فاطمہ حسونہ غاصب صہیونی ریاست کی بمباری میں اہل خانہ کے ہمراہ جام شہادت نوش کر گئیں، جبکہ ان کی فلم ان کی شہادت سے صرف 24 گھنٹے کان فلم فیسٹیول (Festival de Cannes) میں منتخب قرار دی گئی تھی۔
فاطمہ حسونہ اپنے خاندان کے 9 دیگر افراد کے ساتھ غاصب صہیونیوں کی بمباری میں جام شہادت نوش کر گئیں۔
حسونہ اخباری فوٹو گرافی کے شعبے میں سرگرم تھیں اور انھوں نے غزہ کی پٹی میں غاصب صہیونی ریاست کی بربریت کا نشانہ بننے والے عام اور نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی انتہائی مؤثر انداز سے تصویر کشی کے بدولت عالمی توجہ حاصل کر لی تھی۔
شہیدہ حسونہ نے دستاویزی فلموں کی ایرانی-فرانسیسی ڈائریکٹر "سپیدہ فارسی" کی فلم "اپن روح کو ہاتھ ميں لے لو اور آگے چلو"، میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
وہ اپنی دستاویزی فلم کی کان فیسٹیول کے خودمختار شعبے "ACID" نے منتخب قرار دیا تھا۔
مبصرین نے کہا ہے کہ فاطمہ حسونہ اور ان کے اہل خانہ کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110







آپ کا تبصرہ